باطن کی صفائی
ایک طرف آنسو ہیں جوگا ل کو نرم کرتے ہیں ،دوسری طرف پانی ہے جو چہرے کو صاف کرتا ہے۔عام پانی بھی اللہ نے بنایا ، یہ آنسو بھی اللہ نے بنائے۔ ایک قسم کا پانی انسان کو اندر سے صاف کرتا ہے اور دوسرا باہر سے ۔یہ بھی کیا عجب چیز ہے جب آنکھ میں کچھ چلا جائے تو وہ دل کا میل صاف نہیں کرتا۔ دل کا میل صاف کرنے والے آنسو گندگی کوصاف کرتے ہیں ۔یا اللہ، کائنات کو ایسے آنسو عطا کر جو باطن کی صفائی کریں ۔